ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برازیل کے سابق صدر نے پولیس کو خود سپردگی کردی 

برازیل کے سابق صدر نے پولیس کو خود سپردگی کردی 

Sun, 08 Apr 2018 17:12:29    S.O. News Service

لندن 8اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے الزامات پر مجرم قرار دیتے ہوئے ساڑھے 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے مقررہ وقت میں خود کو پولیس کے حوالے نہیں کیا تھا۔عدالت نے ڈی سلوا کو جمعہ کی شب تک خود کو پولیس کے حوالے کرنے کی مہلت دی تھی اور اب انہوں نے خود کو گرفتاری کے لئے پیش کر دیا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یونین آفس کے دفتر میں پناہ لے رکھی تھی۔برازیلین سابق صدر نے عدالتی فیصلے کو ناانصافی اور سیاسی قرار دیا جبکہ دوسری جانب ڈی سلوا کی حمایت میں ہزاروں نے سڑکوں پر احتجاج بھی کیا ہے۔لوئیز لولا ڈی سلوا دو مرتبہ برازیل کے صدر منتخب رہے، انھوں نے عہدہ صدارت 2011 میں چھوڑا تھا۔


Share: